وزیراعلیٰ عثمان بزدار جوانوں کی ڈھارس بندھانے اورحوصلہ دینے آگئے ،شہداء کے ورثا سے ملاقات اور زخمیوں کی عیادت

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید کانسٹیبل محمد افضل او ر محمد عمران کے اہل خانہ سے ملاقات، ننھے بچوں کو پیار کیا مضروب کانسٹیبل رضوان علی کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہوں، علاج میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

جمعہ 16 اپریل 2021 21:59

وزیراعلیٰ عثمان بزدار جوانوں کی ڈھارس بندھانے اورحوصلہ دینے آگئے ،شہداء کے ورثا سے ملاقات اور زخمیوں کی عیادت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارپولیس کے جوانوں کی ڈھارس بندھانے اور حوصلہ دینے خود آ گئے -وزیراعلیٰ نے شہداء کے ورثا سے ملاقات کی او رجناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید کانسٹیبل محمد افضل او ر شہید کانسٹیبل محمد عمران کے اہل خانہ سے ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا،دلاسہ دیا اور ڈھارس بندھائی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید کانسٹیبل محمد افضل او رمحمد عمران کے لئے فاتحہ خوانی کی - شہید کانسٹیبل محمد افضل او ر شہید کانسٹیبل محمد عمران کے اہل خانہ کو شہید پیکیج دیاجائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہداء کے بچوں کو نوکریاں اور تعلیم دلانے کا اعلان کیا- وزیراعلیٰ نے آئی جی انعام غنی کو شہید محمد افضل کی ایم ایس سی کیمسٹری پاس بیٹی حفصہ افضل کو فوری طورپر نوکری دینے کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا-شہید محمد عمران کی والدہ رونے لگی تو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دلاسہ دیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید محمدعمران کی والدہ نذیراں بی بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کا ہر جوان آپ کا بیٹا ہی-عثمان بزدار نے دیگر اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی گھڑی میں حکومت پنجاب آپ کے ساتھ ہے اورساتھ نبھائے گی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہداء کے ننھے بچوں کو دلاسہ دیا اور پیار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار بعدازاں جناح ہسپتال گئے اورزخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور پھول پیش کئے -وزیراعلیٰ نے مظاہرین کے تشدد سے مفلوج کانسٹیبل رضوان علی کے لئے بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کاحکم دیا،ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے سے رضوان علی تقریباً مفلوج حالت میںہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مضروب رضوان علی کے علاج کے لئے بہترین طبی اداروں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ رضوان علی کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہوں، علاج میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کانسٹیبل محمد امین کی عیادت کی اورپھول پیش کئے -مظاہرین کی فائرنگ سے محمد امین کی ٹانگ اورآنکھ پر زخم آئے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مضروب کانسٹیبل محمد فاروق اور حاکم علی کی بھی عیادت کی -حاکم علی نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیاکہ پھر لوٹ کر ڈیوٹی پر آئوں گا -مضروب حاکم علی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے پیچھے نہیں ہٹیں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پولیس جوانوں اور افسروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں-قوم شہید کانسٹیبل اور زخمیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہی-پولیس شہداء کے لئے پیکیج کو مزید بہتر بنائیں گی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ زخمیوں کے علاج معالجے کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور علاج معا لجہ کی سہولتوں میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گی-وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے آج پنجاب بھر میں امن رہا اور پرسکون نماز جمعہ ادا کی گئی- پولیس افسروں اور جوانوں کا ہمت اورحوصلہ قابل تحسین ہیں-صوبائی وزیرقانون راجہ محمد بشارت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن علی آغا، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق تجمل خان ، کمشنر ، ڈی سی،ایم ایس جناح ہسپتال او ردیگر حکام بھی موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں