سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آ گیا

اختلاف رائے کی آواز کو خاموش کرنا ایک کینسر ہے جس سے یہ ملک کئی سالوں سے دوچار ہے ابصار عالم صحاب اس ظالمانہ اور وحشیانہ جرم کا تازہ ترین شکار ہیں، لیگی رہنما مریم نواز

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 20 اپریل 2021 19:35

سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آ گیا
(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 20 اپریل 2021) سابق چئیرمین پیمرا اور سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے پر مریم نوازکا ردعمل سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے کی آواز کو خاموش کرنا ایک کینسر ہے جس سے ہمارا ملک کئی سالوں سے دوچار ہے ابصار عالم صاحب اس ظالمانہ اور وحشیانہ جرم کا تازہ ترین شکار ہے۔

انہوں نے اپنےٹویٹ میں کہا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کے زخموں اور اس ملک کے زخموں کو شفا بخشے۔ آمین۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ابصار عالم اپنے گھر کے باہر واک کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، ایک گولی ان کی پسلی میں لگی ہے، انہیں زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ایف الیون پارک میں اپنے گھر کے باہر واک کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔جس میں ابصار عالم شدید زخمی ہوگئی۔ گولی ابصار عالم کے پیٹ میں لگی۔ جس کے فوری بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم پمز ہسپتال میں ان کا آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سینئر صحافی ابصارعالم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس حکام کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے اور حملے سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں