وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی21اپریل سے 50سے59سال عمر کے افرادکیلئے ویکسینیشن مہم کے آغازکی ہدایت

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم کو 21اپریل سے 50سے59سال عمر کے افرادکیلئے ویکسینیشن مہم کے آغازکی ہدایت کر دی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 21 اپریل 2021 16:31

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی21اپریل سے 50سے59سال عمر کے افرادکیلئے ویکسینیشن مہم کے آغازکی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم کو 21اپریل سے 50سے59سال عمر کے افرادکیلئے ویکسینیشن مہم کے آغازکی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام ویکسینیشن بارے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے 1033پرکال یا رجسٹریشن کیلئے 1066پر میسج ارسال کرسکتے ہیں۔

50سے59سال عمرکے افرادبذریعہ ایس ایم ایس تصدیقی کوڈ حاصل کرنے کے بعدہی ویکسینیشن سنٹرزپر تشریف لائیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے ویکسینیشن سنٹرزپر عملہ کی تعدادبھی بڑھادی گئی ہے۔عوام کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے ایس ایم ایس میں درج مقررہ تاریخ پر ویکسینیشن سنٹرز پر تشریف لائیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم خودتمام ویکسینیشن سنٹرزپربزرگ شہریوں کے ویکسینیشن کے عمل کو مانیٹرکررہی ہیں۔

صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ حکومت اور عوام مل کرکوروناکی وباء کو شکست دینگے۔عوام کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ صوبہ بھرمیں کوروناکی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیاجارہاہے۔حکومت پنجاب کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں