ہفتہ،اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز ہے،لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی بھی رائے

13فیصد سے زائد کورونا مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کے لیے حکومت نے غوروخوض شروع کر دیا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 23 اپریل 2021 04:16

ہفتہ،اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز ہے،لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی بھی رائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2021ء) کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے ،جبکہ عوام بھی حکومت کی طرف سے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتے نظر آتے جس کی بنا پر ملک کے بڑے شہروں میں لاک ڈائون کرنے کی آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے بعد حکومت سخت فیصلے کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

وفاق نے پابندیاں سخت کرنے کے بارے میں تجاویز صوبوں کو بھجوا دی ہیں۔ اور صوبوں سے رائے طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی کورونا پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز ہے، پہلے فیز میں شام 6 تا سحری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی تجویز ہے۔شام کے اوقات میں صرف پٹرول پمپس، ویکسینیشن سنٹرز، فارمیسز کھلی رکھنے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتہ،اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز ہے۔ ہفتہ، اتوار پٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی، پولٹری شاپس کھلی رکھنے کی تجویز ہے، ہفتہ، اتوار کو کورونا ویکسینیشن سنٹرز کھلے رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی تجویز ہے۔، متعلقہ وزارت، محکمہ، بینک کے سربراہ عملدرآمد کے جوابدہ ہونگے، وفاقی حکومت کی دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق جم، ایکسرسائز سنٹرز مکمل طور بند کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے، فیز ون کے دوران کورونا کا پھیلاؤ نہ رکنے پر لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تجویز ہے۔ مثبت کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد سے تجاوز پر شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن نفاذ کی تجویز ہے۔ فیز ٹو میں ہائی رسک شہروں میں 7 تا 10 دن لاک ڈاؤن کی تجویز ہے۔وفاقی حکومت نے تجویز دی ہے کہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد سے تجاوز ہونے پر شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔ فیز ٹو میں ہائی رسک شہروں میں 7 تا 10 دن لاک ڈاؤن کی تجویز ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں