ڈاکو چوروں کو سزائیں ملے گی تو جمہوریت مضبوط ہوگی‘تر جمان پنجاب حکومت

وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں اور اپوزیشن کی پھونکوں سے یہ چراغ بجھ نہیں سکتا ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعہ 23 اپریل 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ ڈاکو چوروں کو سزائیں ملے گی تو جمہوریت مضبوط ہوگی، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستانیوں کے پاس وزیراعظم عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں ،وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں اور اپوزیشن کی پھونکوں سے یہ چراغ بجھ نہیں سکتا۔

پار ٹی رہنما ئو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے انہو ں نے کہاکہ ماضی کے حکمران ملک کو آگے لے جانے کی بجائے خطے کے دیگر ملکوں سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے لے گئے۔

(جاری ہے)

آج قوم انہی نام نہاد لیڈروں کا کیا دھرا بھگت رہی ہے اور معاشی بحران کا شکار ہے۔عمران خان کی ٹیم متحد اور یکسو ہے، جس کے ارکان اپنے کپتان کی قیادت میں ٹیم سپرٹ کے جذبے سے ہر بحران کو شکست سے دوچار کریں گے۔

انہو ں نے کہاکہ قوم نے ماضی میں جن حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں پر اعتماد کیا انہوں نے سوائے کرپشن اور قومی خزانے کی لوٹ مار کے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب ہمیشہ کے لئے اقتدار کو بھول جائیں کیونکہ عوام نے ان پارٹیوں اور ان کی کرپٹ قیادت کو دل سے اتار دیا ہے۔ ان پارٹیوں کے اچھے اور معقول لوگ پارٹیاں چھوڑ کر کب کے جا چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں