کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ‘ سلیم ر ضا

نیب سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے جسے نااہل حکومت استعمال کر رہی ہے ‘ ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

جمعہ 23 اپریل 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں،مسلم لیگ (ن)شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کی صورت میں ایک بار پھر سرخرو ہوئی ہے،نیب سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نااہل حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، ا ڑ ھا ئی سالوں میں ملک کی معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کے علاو ہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ،حکومت اپنی نا اہلی اور ابتر کارکردگی کو چھپانے کے لئے اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ(ن)کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن شہباز شریف کی ضمانت سے انتقام کی سیاست زمین بوس ہوئی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ہی پاکستان آگے بڑھے گا، ملک کوبحرانوں سے نکالنے کا واحد نظام جمہوریت اور عوام کے مینڈیٹ سے منتخب حکومت ہے ووٹ چور حکومت کو گھر بھیج کر ملک میں صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں