پی ٹی آئی کے مزید 3 اراکین اسمبلی کی ملاقات ، جہانگیر ترین کی حمایت بڑھنے لگی

جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں ، ان کے خلاف مشکلات کھڑی کی گئیں ، ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے ، اکٹھے مل کر سازش کا مقابلہ کریں گے ، صاحبزادہ محبوب سلطان ، امیر سلطان اور عمر تنویر بٹ کی جہانگیر ترین سے ملاقات میں گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 23 اپریل 2021 11:38

پی ٹی آئی کے مزید 3 اراکین اسمبلی کی ملاقات ، جہانگیر ترین کی حمایت بڑھنے لگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 اپریل2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مزید 3 اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے ، ملاقات کر نے والوں میں صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان شامل ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ، اس دوران صاحبزاده محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں ، ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے ، اکٹھے مل کر پارٹی میں جاری سازش کا مقابلہ کریں گے ، اس موقع پر ایم پی اے عمر تنویر نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں ، جہانگیر ترین کے خلاف مشکلات کھڑی کی گئی ہیں ، میری حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم عمران خان سے ملے گا ، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے 40 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا اور کہا کہ سول کیس کو فوجداری کیس میں منتقل کیا، یہ تون لیگ نے بھی نہیں کیا تھا، بناوٹی ایف آئی آر ہیں،کوئی چیز ایف آئی اے کی نہیں ، انہوں نے کسی بھی حکومتی کمیٹی سے ملنے سے انکار کیا اور کہا ان کا گروپ صرف وزیراعظم سے ملے گا ، کچھ دوستوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے، ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے، خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے گھر ایک افطاری تھی جس میں دوستوں نے شرکت کی، اسلام آباد سے بھی کچھ دوستوں نے رابطہ کیا ، توقع ہے کہ ہمارے گروپ کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی، ہم کسی کمیٹی سے نہیں ملیں گے، ہمارا گروپ صرف عمران خان سے ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں