ہائیکورٹ نے 2 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز کی تعیناتی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

جمعہ 23 اپریل 2021 15:30

ہائیکورٹ نے 2 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز کی تعیناتی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے 2 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز کی تعیناتی کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے پی ٹی آئی لائرز فورم کے وکلا ء اعجاز احمد سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اس لئے درخواست ناقابل سماعت ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر عمیر خان نیازی پی ٹی آئی لائرز فورم پاکستان اورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انیس علی ہاشمی پی ٹی آئی لائرز فورم پنجاب کے صدر ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میں تعینات لا ء افسران دفتر سیاست یا الیکشن مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرسکتے، بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں