حکومت جان بوجھ کر قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہی ہے‘قمر زمان کائرہ

جس قرار داد کو حکومت خود پیش نہیں کر رہی اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی‘صدر پیپلزپارٹی پنجاب

جمعہ 23 اپریل 2021 16:16

حکومت جان بوجھ کر قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہی ہے‘قمر زمان کائرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہی ہے،جس قرار داد کو حکومت خود پیش نہیں کر رہی اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی ۔ اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پرائیویٹ ممبر کے ذریعے قرارداد پیش کر کے حکومت پتلی گلی سے نکلنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے ہٹا کر کسی کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی میں حکومتی کارکردگی ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے کسی ممبر کو بولنے کی اجازت نہ دے کر پارلیمانی روایات سے بھونڈامذاق کیا گیا ۔وزیراعظم پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں نہ سپیکر قومی اسمبلی ایوان کو بطور کسٹوڈین چلا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں