شریف فیملی میں اختلافات کی افواہیں اپنی موت آپ مرچکی ہیں‘عظمی بخاری

کوئی تانگہ پارٹی پاکستان کی مقبول ترین پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی‘سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

جمعہ 23 اپریل 2021 16:50

شریف فیملی میں اختلافات کی افواہیں اپنی موت آپ مرچکی ہیں‘عظمی بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شریف فیملی میں اختلافات کی افواہیں اپنی موت آپ مرچکی ہیں،خادمہ جی "ن،ش" اور "م" تلاش کرتے کرتے مشرف ملک سے فرار اور ترین 40 ممبران لے اڑا،شریف فیملی میں اختلافات کی افواہیں اپنی موت آپ مرچکی ہیں،فردوس امجد کی نوکری ہی شریف خاندان کیخلاف مغلظات بولنے سے قائم ہیں،سیالکوٹی پجارن پہلے بڑے آقا کی خوشامد کرتی رہی اب چھوٹے آقا کو خوش کرنے میں لگی ہے۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ شہبازشریف کو کرپشن کی وجہ سے نہیں بھائی کا ساتھ دینے کی سزا ملی۔کٹھ پتلیوں اب تیار ہوجا اب تمہارے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔چور ڈاکو کا واویلہ کرنے والا خود قوم کو ایک ہزار ارب سے زائد کا چونا لگاچکا ہے،اگر یہی شخص وزیراعظم رہا تو قوم پینے کے صاف پانی کو بھی ترس جائے گی۔شہبازشریف کے باہر آنے سے پارٹی کارکنوں میں نیا جذبہ اور جوش پیدا ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن) کل بھی اور آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور رہے گی،کوئی تانگہ پارٹی پاکستان کی مقبول ترین پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں