سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی کورونا ایس او پیز کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت

سی سی پی او لاہور کی طرف سے سے تمام ڈویژنل افسران کو احکامات جاری، کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 16:36

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی کورونا ایس او پیز کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی کورونا ایس او پیز کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت، سی سی پی او لاہور کی طرف سے سے تمام ڈویژنل افسران کو احکامات جاری، کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے، محکمہ ہیلتھ اور ڈی سی آفس کی ٹیموں کے ہمراہ حفاظتی انتظامات یقینی بنایا جائے، تمام پبلک مقامات پر حکومتی گائیڈ لائنز کو یقینی بنایا جائے، مارکیٹوں، بازاروں میں وقت کی پابندی کروائی جائے، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے، شہریوں کو کورونا وباء کے خطرات سے ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا،شہریوں کی زندگی اور صحت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں، لاہور پولیس نے کورونا وباء میں ہمیشہ فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا، حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں