عمران خان کی انتقامی سیاست سے ہمارے حوصلے بڑھتے جا رہیں ہیں‘امیر مقام

شہباز شریف کو بند کرکے پنجاب اور پاکستان کو بند کیا گیا،انشاء للہ ہم کراچی میں کامیابی حاصل کرینگے ‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 اپریل 2021 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ جب سے عمران آیا ہے انتقامی سیاست کر رہا ہے،شہباز شریف کو بند کرکے پنجاب اور پاکستان کو بند کیا گیا ،ہمارے لیے خوشی اور مخالفوں کے لیے ماتم کا دن ہے ،ہمارے حوصلے بڑھتے جا رہیں ہیں ، کراچی میں بھی مسلم لیگ(ن) کامیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ پارٹی قائد شہباز شریف کی رہائی پر مبارک باد دیتا ہو آج ہمارے لیے خوشی اور مخالفوں کے لیے ماتم کا دن ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جب سے عمران آیا ہے انتقامی سیاست کر رہا ہے اس سے ہمارے حوصلے بڑھتے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کو بند کرکے پنجاب اور پاکستان کو بند کیا گیا ۔انشاء للہ ہم کراچی میں کامیابی حاصل کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں