لاہور کی تین بڑی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات139 کالج کیڈر اساتذہ کی سروسز سرنڈر

پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کومحکمہ میں واپس بلالیا گیا

جمعہ 23 اپریل 2021 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) لاہور کی تین بڑی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات139 کالج کیڈر اساتذہ کی سروسز سرنڈر کردی گئیں، پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کومحکمہ میں واپس بلالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تعینات139کالج کیڈر اساتذہ کو واپس بھجوانے کے حکامات جاری کردیے گئے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کومحکمہ میں واپس بلالیاہے جس میں 529 ٹیچنگ اور 740 نان ٹیچنگ سٹاف شامل ہے۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی115اساتذہ، جی سی یونیورسٹی کے 9 اساتذہ، ایجوکیشن یونیورسٹی کی15اساتذہ کی سروسز سرنڈر کر دی گئیں، تینوں یونیورسٹیز میں تعینات کالج کیڈر اساتذہ کو 30 جون تک محکمہ ہائر ایجوکیشن رپورٹ کرنیکا حکم دیا گیا ہے،کالج کیڈرکیاساتذہ 18 برس سییونیورسٹیوں میں تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تینوں یونیورسٹیز کیوائس چانسلرز کو کالج اساتذہ واپس بھیجنے کا مراسلہ ارسال کر دیاہے،یونیورسٹیز میں تعینات کالج کیڈرکیاساتذہ کو لاہورکیکالجوں میں ہی بھجوایاجائیگا،صوبے کی دیگر8یونیورسٹیزکے کالج کیڈرکے اساتذہ کو بھی محکمہ رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آبادسے 21، ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سے 105، سرگودھا یونیورسٹی سے 41، ویمن یونیورسٹی ملتان سے 56، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ سے 38، صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور سے 36، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان سی56 اور گجرات یونیورسٹی سی5اساتذہ کو محکمہ میں واپس بلایا گیاہے۔محکمہ ہائرایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگرکوئی یونیورسٹی کسی سٹاف کوملازمت پررکھنا چاہیتوسیلری بجٹ کی ذمہ داری متعلقہ یونیورسٹی پر ہوگی، محکمہ کی جانب سے ان اساتذہ کی تنخواہیں یونیورسٹیوں کو ٹرانسفر نہیں کی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں