مریم نواز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر (کل)کراچی روانہ ہونگی

جمعہ 23 اپریل 2021 21:53

مریم نواز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر (کل)کراچی روانہ ہونگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر کل ( ہفتہ) کے روز کراچی روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مریم نواز این اے 249 میں لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے، مریم نواز 25 اپریل کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گی،مریم نواز کراچی بلدیہ ٹائون چاندنی چوک پربھی کارکنان سے خطاب بھی کریں گی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی مریم نواز کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں