پنجاب میں لاک ڈان کے دوران ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

جمعہ 7 مئی 2021 12:48

پنجاب میں لاک ڈان کے دوران ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) پنجاب حکومت نے 8 سے 16 مئی کے لاک ڈان کے دوران ویک اینڈ پر انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے لاک ڈان کے دوران ہفتے اور اتوار کے دنوں میں 50 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہو گی، اس طرح 9، 10 اور 16، 17 مئی کو بھی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چل سکے گی۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین نے ویک اینڈ پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیے جانے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں