حمزہ شہباز سے معظم شیر کلو اور سرگودھا ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

ہفتہ 8 مئی 2021 22:35

حمزہ شہباز سے معظم شیر کلو اور سرگودھا ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے خوشاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار معظم شیر کلو اور سرگودھا ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے ضمنی انتخاب کے دوران تمام عہدیدران کی کاوشوں کو سراہا اور معظم شیر کلو کو خصوصی مبارکباد دی۔ اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کی تنظیم اور خاص کر خوشاب ضلع کے تنظیمی عہدیداران کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال اور آئندہ آنے والے انتخاب میں اتفاق و اتحاد کو قائم رکھنے کی تاکید کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں