سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور کا پولیس لائنز میں قائم ویکسینیشن سنٹر کا وزٹ

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی، سی ٹی او لاہور بھی موقعہ پر موجود،پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس اہلکاروں کیلئے ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 10 مئی 2021 11:59

سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور کا پولیس لائنز میں قائم ویکسینیشن سنٹر کا وزٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور کا پولیس لائنز میں قائم ویکسینیشن سنٹر کا وزٹ ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی، سی ٹی او لاہور بھی موقعہ پر موجود،پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس اہلکاروں کیلئے ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ،سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور نے ویکسینیشن سنٹر کا جائزہ لیا، ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران ملک نے ویکسینیشن سنٹر بارے بریفنگ دی،کورونا وباء میں فرنٹ لائن پر لڑنے اہلکاروں کیلئے ویکسینیشن کا عمل شروع، 40 سال سے زائد پولیس اہلکاروں کو مرحلہ وار ویکسینیشن کی ڈوز لگائی جائیں گیں، کورونا وباء میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی، لاہور پولیس کے پانچ سپوت فرض کی راہ پر قربان ہوئے،سپاہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے، کمشنر نے پولیس پسپتال کا دائرہ کار بڑھانے،سنٹرل آکسیجن سپلائی و دیگر سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا، سی سی پی او لاہور کی ویکسینیشن کے لئے آنے والے جوانوں کو بہترین سہولیات کی ہدایت،

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں