لاہور پولیس شہریوں میں کورونا وباء کا شعور اجاگر کرنے اور تحفظ میں پیش پیش

غلام محمود ڈوگر اور کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کی قیادت میں 15 واں فلیگ مارچ، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی شرکت

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 10 مئی 2021 12:00

لاہور پولیس شہریوں میں کورونا وباء کا شعور اجاگر کرنے اور تحفظ میں پیش پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور پولیس شہریوں میں کورونا وباء کا شعور اجاگر کرنے اور تحفظ میں پیش پیش، غلام محمود ڈوگر اور کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان کی قیادت میں 15 واں فلیگ مارچ، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی شرکت، فلیگ مارچ میں لاہور پولیس، ڈولفن، ٹریفک پولیس، پیرو اور ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا، فلیگ مارچ غلام محمود ڈوگر کی زیر قیادت پولیس لائنز سے شروع ہوا، فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو چوک، علامہ اقبال روڈ، دھرم پورہ پل پہنچا، فلیگ مارچ کینال روڈ سے جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی چوک پہنچا، فلیگ مارچ کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، فیصل ٹاؤن کوٹھہ پنڈ، اکبر چوک، ٹاؤن شپ بازار اور باگڑیاں بازار پہنچا، سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور نے گڑھی شاہو بازار، ایم ایم عالم مارکیٹ، کوٹھی پنڈ، ٹاؤنشپ اور باگڑیاں بازار کا وزٹ کیا، فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو حکومتی گائیڈ لائنز کی یاد دہانی کروانا ہے، فلیگ مارچز سے شہریوں میں احساس تحفظ بڑھا اور جرائم پیشہ افراد کو واضح پیغام پہنچا،شہر بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، صرف پابندی سے مستثنیٰ کاروبار کی اجازت ہے، انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جارہا ہے، لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں