کشمیر و فلسطین کی آزادی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں نامکمل ہیں

خدا کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں،چودھری سرور

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 16 مئی 2021 07:27

کشمیر و فلسطین کی آزادی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں نامکمل ہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2021ء ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی کی وجہ سے آج ہر مسلمان غمزدہ ہے، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں نامکمل ہیں۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خدا کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، مسلمان ممالک کی قیادت کو اسرائیل کیخلاف چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔

گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب فلسطین اور کشمیر آزاد ہوں گے۔ گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ عوام کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں،ملکی سرحدو ں کے تحفظ کیلئے قربانی دینے والے شہداء کو بھی قوم دعاؤں میں یاد رکھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاتھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی سیاسی اور ذاتی ایجنڈہ نہیں وہ صرف اور صرف ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں،اپوزیشن کے تمام تر منفی پراپیگنڈے کے باجوود پاکستان پہلے سے زیاد ہ مضبوط اور مستحکم ہے،اپوزیشن کے تمام عزائم 2023تک ناکام ہوتے رہیں گے اور ملک میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

گور نر چوہدری محمدسرور نے اسرائیل کی دہشتگردی سے 150سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف اسلامی ممالک کی صرف مذمت سے کچھ نہیں ہوگا،بلکہ اب وقت آچکا ہے کہ تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف ددٹوک فیصلہ کن حکمت عملی بنائیں ورنہ ایسے مظالم میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا،کوئی شک نہیں بے گناہ مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام سب سے بڑی دہشتگر دی ہے اورپاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں