طوطے کی جان کی طرح پی ٹی آئی حکومت کی جان جہانگیر ترین کے ہاتھوں میں ہے

این آر او عمران خان نہیں بلکہ جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، احسن اقبال

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 16 مئی 2021 07:35

طوطے کی جان کی طرح پی ٹی آئی حکومت کی جان جہانگیر ترین کے ہاتھوں میں ہے
نارووال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2021ء ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبہ میں سکینڈل بنائے ہیں، عمران خان کی حکومت کی جان ترین کے ہاتھوں میں ہے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو احسن اقبال نے کہا این آر او جہانگیر ترین کی جیب میں ہے۔ عمران خان کی حکومت کی جان ترین کے ہاتھوں میں ہے، حکومت کی جان جس طوطے میں ہے وہ ترین کی جیب میں ہے۔

ترین جب چاہیں گے طوطے کی گردن مروڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو این آر او نہیں دینا تو کس کو دینا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر شعبہ میں سکینڈل بنائے ہیں، آٹا چینی ادویات تیل سمیت دیگر سکینڈل بنائے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے حد کر دی کہ اس نے عید کا بھی سکینڈل بنا دیاعید کے موقع پر حکومت نے جس طرح غیر شفاف طریقے سے اعلان کیا ہے بد انتظامی نااہلی پر ایک اور مہر لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں دفتر کھلوا کر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ حکومت نے ای سی ایل میں نام ڈال کر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکا ہے۔ شہباز کانام ای سی ایل میں ڈال کر حکومت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کو کور آپ دے رہی ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تک کابینہ کی طرف سے انہیں سمری وصول نہیں ہوئی جس بنا پر اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل فہرست میں نہیں ڈالا گیا ہاں اگر سمری وزارت داخلہ کو بھیج دی جاتی ہے تو پھر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا کیونکہ جس حدیبیہ پیپر مل کیس میں شہباز شریف کے خلاف کارروائی ہونی ہے ا س کیس میں شامل درجن بھر اور لوگوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل ہیں۔

لہٰذا شہباز شریف اگر ملک میں رہیں گے تو اس کیس کی شنوائی بھی جلدی ہو جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں