کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

ن لیگ کے احمقانہ فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، ملکی وسائل لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرنا ہمارا فرض ہے،ٹوئٹ

منگل 18 مئی 2021 22:18

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2021ء) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی کی بات کرنے والے عقل سے عاری شاہی چیلے اور کنیزیں عوام کو بتائیں کہ آپ اور آپکے ڈکیت لیڈران ملک اور صوبے کو سر سے پاوں تک قرضے میں ڈبو کر چلے گئے ان کے احمقانہ فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

مہنگائی کی بات کرنے والے عقل سے عاری شاہی چیلے اور کنیزیں عوام کو بتائیں کہ آپ اور آپکے ڈکیت لیڈران ملک اور صوبے کو سر سے پاوں تک قرضے میں ڈبو کر گئے۔ ن لیگ کے احمقانہ فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ایک اور پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے تو وہیں ملکی وسائل لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ غلامانہ سوچ کے حامل ن لیگی چیلوں اور کنیزوں کا چیخنا چنگھاڑنا کسی کام نہ آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف ہم دیں گے۔ چوری اور لوٹ مار کا حساب آپ دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں