لاہور میں تشویش ناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی میٹرو بس سے جا ٹکرائی

فیروز پور روڈ پر پیش آئے حادثے میں گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی، ڈرائیور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی منگل 18 مئی 2021 22:52

لاہور میں تشویش ناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی میٹرو بس سے جا ٹکرائی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2021ء) لاہور میں تشویش ناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی میٹرو بس سے جا ٹکرائی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مصروف ترین شاہراہ فیروز پور روڈ پر منگل کی رات کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار کار شاہدرہ سے آنے والی میٹرو بس سے جا ٹکرائی۔

(جاری ہے)

فیروز پور روڈ پر حمید لطیف ہسپتال کے سامنے پیش آئے حادثے میں گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی، جبکہ ڈرائیور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی وجہ سے میٹرو بس سروس بھی تعطل کا شکار ہوگئی۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم اور پولیس نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ حادثے کے دوران میٹرو بس میں موجود کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، حادثے کے بعد مسافروں کو بس سے اتار دیا گیا۔ حادثے کے بعد سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کار میٹرو بس ٹریک پر کیسے چلی گئی، متعلقہ حکام سے معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں