وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی آسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی

ہفتہ 12 جون 2021 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی، نوکریوں کے خواہشمندافراد اب 21جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی 1143آسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ، گریڈ1سی15تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ 14جون تھی ، نوکریوں کے خواہشمندافراد اب 21جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاریخ میں توسیع کی وجہ ایف آئی اے پورٹل پردرخواست جمع کرنے کا غیر معمولی لوڈ ہے۔ایف آئی اے میں جونیئر کلرک کیلئے 24اسامیاں، نائب قاصد کے لئی50 ، ڈسپیج رائیڈر کے لئے چار ،لوئیر ڈویژن کلرک کیلئی34 ، چوکیدارکے لئے 14 ،اسٹینو ٹائپ کیے لئے 45، کانسٹیبل کیلئے 596، کک کے لئی3 ، سویپر کیلئے 25، اسسٹنٹ کیلئے 17، کانسٹیبل ڈرائیورکے لئی41،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئی211، ڈرائیور کیلئے 11 اورسب انسپکٹر کیلئے 65اسامیاں جاری کی گئی ہیں ۔تمام درخواست گزاروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہی بعدازاں انٹرویو کیلئے بلوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں