وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت (آج)مالی سال 2021-22 کا بجٹ صوبائی اسمبلی پیش کرینگے

اتوار 13 جون 2021 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت آج بروز ( پیر ) کو مالی سال 2021-22 کا بجٹ صوبائی اسمبلی پیش کریں گے۔پنجاب کا نیا آ نے والا بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقہ کے لیے سازگار ہو گا۔بجٹ میں عوامی فلاح بہبود کے متعدد منصوبوں کے ساتھ صنعتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ بپنجاں کا جٹ کسانوں، مزدوں اور سرکاری ملازمین سب کے لیے خوشخبری لائے گا۔

بجٹ میں جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ اضلاع کیمیں عوامی ضروریات کے مطابق پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے تربیت اور کاروبار کے مواقع، کم وسیلہ افراد اور بے گھر افراد کے لیے ہاسنگ سکیم اور لاہور کے لیے صاف پانی اور تجارتی انفراسٹرکچر کے میگا پروجیکٹس شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

مواصلات کے شاندار منصوبے معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور صوبے میں نقل و حرکت میں آ سانی کو یقینی بنائیں گے۔

پنجاب کا آ ئند ہ بجٹ معاشی ترقی کا بجٹ ہو گا جس میں ترقیاتی پروگرام اور ریکارڈ فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ صحت کے لیے مختص بجٹ دسمبر 2021تک پنجاب کے 100فیصد ابادی کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت مہیا کرے گا۔ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ہسپتالوں، اور تحصیل اور ضلع کی سطح پر ہسپتالوں میں عدم موجود سہولیات کی فراہمی اور بچوں کے لیے کارڈیک ہسپتال کا اعلان کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے اسی تناظر میں بجٹ میں مختلف اضلاع میں پونیورسٹیوں کے قیام کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے پرائمری سکولوں کی ایلیمیٹری سطح تک آپ گریڈیشن پسماندہ علاقوں میں بچوں میں مڈل سطح کی تعلیم کی ترغیب پیدا کرے گی۔ بجٹ میں سکولوں کی آپ گریڈیشن کے لیے فنڈز مختص ہوں گے۔ بجٹ میں سوشل سیکٹر میں کی ترقی کے لیے فنڈز میں اضافہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ بجٹ مزدور طبقہ کے لیے روزگار کے مواقع میں خاطر خواہ اضافے کو یقینی بنائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں