کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں میں زخمی اہلکار دم توڑ گیا

اتوار 13 جون 2021 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں میں زخمی اہلکار دم توڑ گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کانسٹیبل شفقت کو 13 اپریل کو کرول گھاٹی کے مقام پر کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل آبائی علاقہ پنڈی بھٹیاں میں زیر علاج تھااوردم توڑ گیا۔42 سالہ کانسٹیبل شفقت تھانہ ریس کورس میں تعینات تھا۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لاہور پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر ہمیشہ اپنی جان دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں