بچوں کی لڑائی کے دوران پولیس اہلکار اور اسکے ساتھیوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل ،دو افراد زخمی

اتوار 13 جون 2021 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) شاہدرہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،پولیس اہلکار اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں چند روز قبل دو گروپوں میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا تھا,رنجش دل میں رکھتے ہوئے ملزمان نے گھر کی دہلیز پر کھڑے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے باعث زین جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، فائرنگ کرنیوالے ملزم وسیم اور اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزم وسیم پولیس رسپانس یونٹ میں تعینات ہے، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں