بلاول بھٹوکا عبدالستار محمد حسنی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اتوار 13 جون 2021 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی قلات ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وڈیرہ عبدالستار محمد حسنی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاکہ وڈیرہ عبدالستار محمد حسنی کے انتقال سے پارٹی ایک ثابتقدم ساتھی سے محروم ہو گئی۔

(جاری ہے)

مرحوم وڈیرہ عبدالستار محمد حسنی کی پارٹی کے لیئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں