ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

سحر حیات کی تمام ویڈیوز پر لائکس کی تعداد 236 اعشاریہ 6 ملین ہے

پیر 14 جون 2021 11:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود سحر حیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوگئی ہے۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کی بعد سحر حیات بھی پاکستان کی اٴْن ٹک ٹاک اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئیں جنہیں اس ایپ پر لاکھوں صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سحر حیات کے ٹک ٹا ک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اٴْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں میں لائکس آئے ہیں۔اس کے علاوہ سحر حیات نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے صرف 32 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اٴْن کے خاص دوست شامل ہیں۔سحر حیات کی تمام ویڈیوز پر لائکس کی تعداد 236 اعشاریہ 6 ملین ہے یعنی اٴْن کے لائکس کروڑوں میں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 15 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں