نواز شریف اور شہباز شریف میں رابطہ، شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات پر اعتماد میں لیا

بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے کیونکہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 جون 2021 11:50

نواز شریف اور شہباز شریف میں رابطہ، شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات پر اعتماد میں لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2021ء ) سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شریف برادران میں ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔رابطے میں بجٹ اجلاس میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔نواز شریف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی شہباز شریف کی تجویز مان لی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی بجٹ منظوری رکوانے کے لیے ہمارے ساتھ چلنا چاہتی ہے۔پارلیمںٹ میں اپوزیشن کے اتحاد سے حکومتی عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو کہا کہ بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے کیونکہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔اجلاس کے دوران لیگی اراکین اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات پر بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔قبل ازیں بتایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پیپلز پارٹی سے روابط بڑھ گئے ہیں،دونوں جماعتوں میں تعلقات بہتر ہونا شروع ہو گئے۔ سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنا ٹائم پورا کرے گی۔اب اپوزیشن کی ایک دوڑ شروع ہو گئی ہے کہ بڑا اپوزیشن لیڈر کون ہے۔

شہباز شریف کے پیپلز پارٹی کے ساتھ روابط ہوئے۔ بڑے قریبی تعلقات بننے شروع ہو گئے۔بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر ہیں وہ جو کچھ کہیں گے ہم ان کے ساتھ چلیں گے۔ن لیگ کے کچھ لوگوں نے پیپلز پارٹی کے کچھ اہم لوگوں سے رابطے کیے۔اسلام آباد میں ایک بیٹھک ہوئی۔اس بیٹھک میں دو سابق چئیرمین سینیٹ موجود تھے۔ن لیگ کی طرف سے دو بڑے اہم رہنما موجود تھے۔ ایک شخص جیل میں ہے اس کی طرف سے بھی پیغام گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں