پنجاب کا بجٹ ؛ کسانوں ، مزدوروں اور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی خوشخبری

صوبائی بجٹ میں صنعتکاروں کے لیے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 جون 2021 11:51

پنجاب کا بجٹ ؛ کسانوں ، مزدوروں اور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی خوشخبری
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2021ء) : پنجاب کا آئندہ مالی سال 22- 2021ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کل بجٹ ‏اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ بجٹ سے متعلق ترجمان محکمہ خزانہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ صوبائی بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقہ کے لیے سازگار ہو گا۔ ترجمان محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ میں عوامی فلاح بہبود کے متعدد منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں صنعتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کااعلان کیا جائے گا۔ بجٹ کسانوں ، مزدوں، ‏سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری لائے گا۔ ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ اضلاع میں عوامی ضروریات کے پروگرام ‏شامل ہیں۔ ۔ بجٹ میں کم ‏وسیلہ خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا آغازکیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ پنجاب کا نیا آنے والا بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقہ کے لیے سازگار ہوگا ، بجٹ میں عوامی فلاح بہبود کے متعدد منصوبوں کے ساتھ صنعت کاروں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ، پنجاب بجٹ کسانوں ، مزدوں اور سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری لائے گا ۔

بجٹ میں نوجوانوں کیلئے تربیت اور کاروبار کے مواقع ، کم وسیلہ اور بے گھر افراد کے لیے ہاؤسنگ اسکیم اور لاہور کے لئے صاف پانی اور تجارتی انفرا اسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شامل ہوں گے ، مواصلات کے شاندار منصوبے معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور صوبے میں نقل و حرکت میں آسانی کو یقینی بنائیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب کا آئندہ بجٹ معاشی ترقی کا بجٹ ہو گا بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کے لیے ریکارڈ ‏فنڈزمہیا کیے جا رہے ہیں، بجٹ میں نئے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کئیر اسپتالوں کا اعلان کیا جائے گا۔ مزید برآں حکومت ‏ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی کےقیام کو یقینی بنا رہی ہے مختلف اضلاع میں پونیورسٹیوں ‏کے قیام کے لیے فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں