پنجاب کے بجٹ میں کاسمیٹکس اشیاپر ٹیکس لگانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 14 جون 2021 13:15

پنجاب کے بجٹ میں کاسمیٹکس اشیاپر ٹیکس لگانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پنجاب کے بجٹ میں کاسمیٹکس اشیاپر ٹیکس لگانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ کاسمیٹکس کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پہلے ہی بیوٹی پارلر ز کا بزنس ختم ہونے کے قریب ہے۔پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میںکاسمیٹکس پر مزید ٹیکس لگانے جارہی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا اور مسلسل لاک ڈان کے باعث پہلے بیوٹی پارلرز مالکان مالی خسارے کا سامنا کررہے ہیں۔حکومت نے کاسمیٹکس کی لوکل انڈسٹری کو بالکل ختم کردیا ہے۔کاسمیٹکس اشیاکی درآمد سے بیوٹی پارلر ز کی انڈسٹری بھی برے اثرات پڑھ رہے ہیں۔حکومت نے لاک ڈائون کے دوران ہر شعبے کو سبسڈی دی لیکن بیوٹی پارلرز کو نظر انداز کیا۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت بجٹ میں کاسمیٹکس اشیاپر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں