طوفان بدتمیزی کو پنجاب کے کلچر سے منسوب کرنا ’’نانی نے خصم کیا برا کیا، کر کے چھوڑ دیا مزید برا کیا‘‘کے مترادف ہے‘ فیاض الحسن

بدھ 16 جون 2021 22:56

طوفان بدتمیزی کو پنجاب کے کلچر سے منسوب کرنا ’’نانی نے خصم کیا برا کیا، کر کے چھوڑ دیا مزید برا کیا‘‘کے مترادف ہے‘ فیاض الحسن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے لیگی رہنما شیخ روحیل کی جانب سے شروع کیے گئے طوفان بدتمیزی کو پنجاب کے کلچر سے منسوب کرنا ’’نانی نے خصم کیا برا کیا، کر کے چھوڑ دیا مزید برا کیا‘‘کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی اسی آل شریف نے لاہور میں محمود خط خان اچکزئی کے ذریعے پنجابیوں کو گالی نکلوائی تھی۔ اب شیخ روحیل نے اپنی لیگی قیادت اور اپنے آقائوں شریف برادران کو خوش کرنے کے کیے پورے ایوان کا تقدس پامال کیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں