محبوبہ سے شادی کیلئے جعلی مسلمان بننے والا ہندو دولہا پکڑا گیا

شناختی کارڈ دیکھنے پر انکشاف ہوا کہ دولہا ہندو ہے

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 17 جون 2021 07:12

محبوبہ سے شادی کیلئے جعلی مسلمان بننے والا ہندو دولہا پکڑا گیا
اترپردیش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جون2021ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ہندو دولہے نے اپنی مسلمان محبوبہ سے شادی کی خاطر اس کے گھر والوں سے جھوٹ بولا لیکن اس کا جھوٹ آخر میں پکڑ ا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جس کے بعد بات شادی تک پہنچ گئی جب کہ لڑکی کو معلوم تھا کہ اس کا ہونے والا شوہر مسلمان نہیں بلکہ ہندو ہے تاہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ لڑکی کے گھر والوں سے یہ راز رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بھانڈا اس وقت پھوٹا جب مسلمانوں کے رسم و رواج کے مطابق ہونے والی شادی میں دولہے کو اردو بولتے سنا گیا، کچھ الفاظ لڑکا صحیح طریقے سے ادا نہیں کررہا تھا جس پر لڑکی والوں کو شک ہوا، بعدازاں شناختی کارڈ دیکھنے پر انکشاف ہوا کہ دولہا ہندو ہے۔

(جاری ہے)

لڑکی کے گاؤں والوں نے لڑکے اور اس کے دوستوں کو موقع سے فرار ہوتے ہوئے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جہاں دلہن نے اعتراف کیا کہ وہ لڑکے کے مذہب کے بارے میں جانتی تھی۔بھارت میں اس سے قبل بھی شادی کے دوران عجیب قسم کے واقعات دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔ایک دولہن نے شادی کرنے سے محض اس لیے انکار کر دیا تھا کہ وہ گٹکا کھاتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ایک اور شادی کے فنکشن کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دولہن نے جب مٹھائی کھلانے کے لیے دولہے کی طرف ہاتھ بڑھایا تو دولہا نخرے کرنے لگ گیا جس کے بعد دولہن خفا ہو گئی اور اس نے مٹھائی دولہے کے منہ پر دے ماری تھی۔

اس قسم کے اور بھی کئی واقعات دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں جس میں مسلمان لڑکیوں کی شادی ہندو لڑکوں سے زبردستی کرانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔بھارت میں اس قسم کے کئی واقعات تواتر سے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں