تحریک انصاف میری جماعت ہے ، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرینگے‘ جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کی سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے ملاقات ،ملک کی مجموع صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 18 جون 2021 17:42

تحریک انصاف میری جماعت ہے ، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرینگے‘ جہانگیر ترین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماجہانگیر خان ترین نے ماڈل ٹان میں سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،میزبانی کے فرائض صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور سید شعیب شارق نے انجام دئیے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مجیب الرحمن شامی ، سہیل وڑائچ ، ارشاد احمد عارف ، سلمان غنی ، عمران یعقوب ، رضوان آصف ، نوید چودھری ، اسحاق خان خاکوانی ، احسن ضیا ،رکن اسمبلی چودھری آصف مجید ، شاہد قادر ، ڈاکٹر فیصل ہاشمی ، سید مدنی شارق اور مرتضی صدیقی نے شرکت کی ۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف میری جماعت ہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جن پارلیمنٹرینز اور دوستوں نے میرا ساتھ دیا ان کی محبت مجھ پر قرض ہے جسے فراموش نہیں کرسکتا،پاکستان کی مٹی سے پیار ہے اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔جہانگیر ترن نے صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور سید شعیب شارق کی میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سینئر صحافیوں سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں