ہائیکورٹ نے سوئی گیس کی جانب سے شہری کیخلاف دائر ریکوری کے دعوے پرٹرائل کورٹ کافیصلے کالعدم قرار دیدیا

ہفتہ 19 جون 2021 13:44

ہائیکورٹ نے سوئی گیس کی جانب سے شہری کیخلاف دائر ریکوری کے دعوے پرٹرائل کورٹ کافیصلے کالعدم قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے شہری کے خلاف دائر ریکوری کے دعوے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے راجہ اظہر حیات کی درخواست 5صفحات پر مشتمل پر فیصلہ جاری کیا ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو سنے بغیر یکطرفہ کارروائی کی ،درخواست گزار دعوے میں پیش ہوکر اپنا موقف بیان کرنا چاہتا ہے ۔درخواست گزار دس روز کے اندر سوئی گیس کی عدالت میں پیش ہونے کا مجاز ہوگا ۔عدالت دونوں فریقین کو سن چار ماہ میں فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی ،محکمہ سوئی گیس نے درخواست گزار کے خلاف ریکوری کا دعویٰ دائر کیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق سول کورٹ نے 2016 میں یکطرفہ کاروائی کا حکم دیا ،ٹرائل کورٹ نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے،سیشن عدالت نے بھی سول کورٹ کی یکطرفہ کاروائی کو قانون کے مطابق قرار دیا ۔درخواست گزار نے سول کورٹ کے دائر اختیار پر اعتراض عائد کیا ۔درخواست گزار کے مطابق تعمیل کنندہ کے نوٹسز دینے میں تاخیر کی ،تعمیل کنندہ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار حیدر آباد میں منتقل ہوچکا ہے،سول کورٹ نے یکطرفہ کاروائی کے دوران قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں