وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے تحت مختلف مقابلے جیتنے والے فنکاروں کے اعزاز میں انعامات تقسیم کئے

مقابلے جیتنے والے فنکاروں ،انکے والدین اور بہن بھائیوں کی تقریب میں شر کت،وزیراعلیٰ کا پنجاب کا ٹی وی چینل شروع کرنے کا اعلان پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ثقافت کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں،ماضی میں شعبہ ثقافت کو نظر انداز کیاگیا‘سردار عثمان بزدار

ہفتہ 19 جون 2021 19:19

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے تحت مختلف مقابلے جیتنے والے فنکاروں کے اعزاز میں انعامات تقسیم کئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 کے تحت مختلف مقابلوں میں جیتنے والے فنکاروں کے اعزاز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھی-تقریب میں صوبائی سطح پر مقابلے جیتنے والے فنکاروں ،ان کے والدین اور بہن بھائیوں نے شر کت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقابلے جیتنے والے فنکاروں میںنقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیتنے والے فنکاروں کو مبارکباد دی او ران کی صلاحیتوں کی تعریف کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو، صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور،ڈی جی پی آر ثمن رائے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد رضوان شریف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ثقافت کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں-ماضی میں شعبہ ثقافت کو نظر انداز کیاگیا-محکمہ ا طلاعات و ثقافت کی ٹیم دلجمعی او رجذبے کے ساتھ پنجاب کی ثقافت کو پروموٹ کررہی ہی-پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نئے فنکار وں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور اس پروگرام کو آئندہ مزید آگے بڑھائیں گی- تحصیل کی سطح تک ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا-ثقافت کے فروغ کے لئے جتنے فنڈز کی بھی ضرورت ہوئی محکمے کو دیںگی-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اپنا الگ ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیاہی-پنجاب حکومت کے ٹی وی کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کریں گے جبکہ لاہور کے پاک ٹی ہائوس کی طرح پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی دانشوروں ،شاعروں اور فنکاروں کیلئے پاک ٹی ہائوس قائم کئے جائیں گی-انہوں نے کہاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوان فنکاروں کو اپنی خداد داد صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کیلئے موثر پلیٹ فارم ہے اور اس پروگرام کے ذریعے فن موسیقی، فائن آرٹس، علم و ادب، دستکاری اور تھیٹر میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو آگے آنے کا بہترین موقع ملا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ہم اس سرمائے کی نہ صرف حفاظت کریں گے بلکہ انہیں ترقی کے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترونے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین اقدام ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پروگرام کی کامیابی کے لئے ہر سطح پر مکمل سپورٹ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کی سوچ کو آگے لیکر چل رہے ہیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عملی اقدامات کر کے ثابت کیاہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے حقیقی سپاہی ہیں-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کلچر پالیسی لارہے ہیں اور فنکاروں کا ڈیٹا بیس بھی مرتب کیاجا رہاہی-ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہی-ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے نئے فنکاروں کو اپنا فن دکھانے کے مواقع ملے ہیں-صوبائی سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے کہاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مختلف مقابلوں میںخواتین سمیت تقریباً 10ہزار نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

ڈسٹرکٹ ،ڈویژن کے بعد صوبائی سطح پر7مختلف گیٹگریز میں مقابلے کرائے گئے اور ہر سطح پر مقابلہ جیتنے والے نوجوانوں کو کیش انعام اور تعریفی اسناددی گئیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب آرٹس کونسل نے کیا-صوبائی وزیر ثقافت خیال احمدکاسترو،ایم پی ا ے سعدیہ سہیل، سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی پی آر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل، ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں