حکومت کامقامی کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

این آئی ایچ پاک ویک ویکسین کی ماہانہ30لاکھ ڈوز تیار کرے گا‘ذرائع

اتوار 20 جون 2021 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) حکومت نے مقامی کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ ماہ سے پاک ویک ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز ہوگا۔ذرائع کے مطابق این آئی ایچ پاک ویک ویکسین کی ماہانہ30لاکھ ڈوز تیار کرے گا، این آئی ایچ نے حکومت کو پیداوار بڑھانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ، پاک ویک کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ اضافی طلب کے پیش نظر ہوا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ ماہانہ30لاکھ ڈوز کی تیاری سے ویکسین دستیابی میں سہولت ہوگی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاک ویک تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینوفراہم کرے گی، پاکستان نے کین سائینو سے 2کروڑ ڈوز تیار اور خام مال کی خریداری کی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پاک ویک کی تیاری کے لیے کین سائینوسیمزیدخام مال خریدے گی، قومی ادارہ صحت میں تیارشدہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں