حکومت ایک بوگس بل کے زریعے الیکشن کمیشن کے اختیارات نادرا کو دینا چاہتی ہے ‘پرویز ملک

نیازی مافیا گینگ اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ شہبازشریف کو سمجھتا ہے‘خواجہ عمران نذیر کی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 20 جون 2021 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت ایک بوگس بل کے زریعے الیکشن کمیشن کے اختیارات نادرا کو دینا چاہتے ہیں الیکشن کمیشن نے اسکی نشاندہی کی تو انکو الیکشن کمیشن سے بھی تکلیف ہے،انکو آئین کی شقوں کا نہیں پتہ انکو صرف چور چور کا پتہ ہے،کہتے تھے قرضہ نہیں لوگا قرضہ کمیشن بنایا بتائیں اس کمیشن کی رپورٹ کہاں۔

(جاری ہے)

بتائیں تین سالوں میں تیرہ ہزار ارب کے قرضوں سے کونسے منصوبے شروع کیے ہیں،جس دن آپ جائیں گے جوپھندے آپ چھوڑ جائیں گے ان سے نکلنا مشکل ہوجائے حگا،عمران نیازی صاحب آپ کھاتے نہیں پیتے بھی رہے ہیں۔گذشتہ روز لاہور آفس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری گینگ،چھوٹو گینگ،لادی گینگ کے بعد نیازی مافیا گینگ سرگرم عمل ہے۔جب تک نیازی مافیاگینگ کا قلعہ قمع نہیں ہوتا چھوٹے موٹے گینگ سر اٹھاتے رہے گے۔شہبازشریف جیل میں ہوتو نیازی گینگ پریشان،قرنطینہ میں ہوتو پریشان اگر پارلیمنٹ ہوتو پریشان۔نیازی مافیا گینگ اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ شہبازشریف کو سمجھتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں