اب پاکستان ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ فیاض الحسن چوہان

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو بتا دیا کہ اب پاکستان "ڈو مور" کے مطالبوں پر نہیں جھکے گا‘صوبائی وزیر

اتوار 20 جون 2021 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کو فضائی اڈے نہ دینے کے دو ٹوک جواب نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو بتا دیا کہ اب پاکستان "ڈو مور" کے مطالبوں پر نہیں جھکے گا۔ اب پاکستان ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کو ہی مسئلہ افغانستان کا حل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں امریکہ کو اڈے اور ڈرون آپریشنز کی اجازت نے ملک کے امن کو تباہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ملکی وقار اور خود مختاری کو مقدم رکھا ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی پہلی ترجیح ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا اب ذدنیا کو تسلیم کرنا ہو گا کہ پاکستان نے قیام امن کے لیے لیے ستر ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں