سپیکر پنجاب اسمبلی سے فزیوتھراپسٹس کے 7 رکنی وفد کی ملاقات

وفد نے سپیکر کو آزادنہ اور جدا گانہ فزیوتھراپسٹ کونسل کے پس منظر سے آگاہ کیا

پیر 21 جون 2021 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ڈاکٹر احسان جاوید کی سربراہی میں فزیوتھراپسٹس کے 7 رکنی وفد نے سپیکر چیمبر میں ملاقا ت کی ۔ وفد نے سپیکر کو آزادنہ اور جدا گانہ فزیوتھراپسٹ کونسل کے پس منظر سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان فزیوتھراپی کونسل کی بحالی کے لئے درخواست کی۔ وفد کے سربراہ ڈاکٹر احسان جاوید نے کہا کہ شعبہ فزیوتھراپی کو نظام صحت میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ فزیوتھراپی کونسل کے مسائل کو حل کروانے کی بھرپور کوشش کریں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں