حکومت کا اووسیز پاکستانیوں کے 100 فیصد مسائل کے حل کیلئے اوپی سی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے موبائل ایپ تیار کر لی ہے جو جلد لانچ کر دی جائے گی، اب انشااللہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی کاوش سے اوپی سی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل 100 فیصد حل ہو جائیں گے، گورنر پنجاب چوہدری سرور

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 21 جون 2021 23:47

حکومت کا اووسیز پاکستانیوں کے 100 فیصد مسائل کے حل کیلئے اوپی سی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 21 جون2021ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپ تیار کر لی ہے جو جلد لانچ کریں گے، حکومت نے اووسیز پاکستانیوں کے 100 فیصد مسائل کے حل کیلئے اوپی سی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا- تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ہے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے موبائل ایپ تیار کر لی ہے جو جلد لانچ کر دی جائے گی اب انشااللہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی کاوش سے اوپی سی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل 100 فیصد حل ہو جائیں (ن)لیگ کے دور حکومت میں5300 شکایات حل کروائیں جبکہ موجودہ حکومت نے اڑھائی سال میں 9300 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے اور آج (ن) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ دینے کی مخالفت کر رہی ہیں مگر ہم ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف ووٹ کا حق دے گی بلکہ انکے تمام حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔ اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین محمدوسیم رامے نے کہا کہ 29اضلاع میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایت کے فوری ازالہ کے لئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی جس میں چیئرمین سمیت ڈی سی وائس چیئرمین ڈی پی او ممبر اور اے ڈی سی آرسیکرٹری ہیں او پی سی کے دفتر میں بورڈ آف ریونیو کے سہولت مرکزاور پولیس اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی قومی او ر صوبائی اسمبلیوں میں پارٹیز ووٹ کے تناسب سے مخصوص نشستیں رکھی جائیں تاکہ واورسیز پاکستانیوں کو بھی قانون سمیت دیگر امور میں شامل کیا جاسکے ۔گو رنر پنجاب نے کہا کہ واورسیز کمیشن پنجاب کا دائر کار اب اضلاع کے بعد تحصیل سطح لیکر جا رہے ہیں تاکہ بروقت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے میں ۔

اُنہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ او ر سابق چیف جسٹس کا بھی شکریہ اداکرتاہوں کہ جنہوں نے اوورسیز پاکستان کے مقدمات کے لیے سپیشل ججز کی تعیناتی کی جن کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کا فیصلہ 6ماہ کے اندر ہو رہا ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق گور نر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں اوورسیز کمیشن پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جو اقدامات کیے ہیں انکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں