عمران خان کے دستخط سے چینی مافیا عوام کی چینی کھا گیا،مریم اورنگزیب

منگل 22 جون 2021 22:38

عمران خان کے دستخط سے چینی مافیا عوام کی چینی کھا گیا،مریم اورنگزیب
اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی ایف آئی اے دفاتر پیشی کے موقع پر دفاتر کے قریب واقعہ سکول کے بچوں کو سکول میں بند کردیا گیا جس سے سخت گرمی میں بچوں کا برا حال ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دستخط کی وجہ سے چینی مافیا عوام کی چینی کھا گئی اور جس کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف کو طلب کیا ہے اس کیس کے بارے میں عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں