مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز کا میڈیکل کرالیا گیا

بدھ 23 جون 2021 13:47

مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز کا میڈیکل کرالیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) پنجاب کے دارالحکومت میں قائم مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز کا میڈیکل کرالیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفتی عزیز اور طالب علم صابرشاہ کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا، دونوں کا میڈیکل ٹیسٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی سے کرایا گیام طبی معائنے کی رپورٹ چند روز میں مکمل کرکے پولیس کو دی جائے گی۔ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے ڈیٹا بینک میں محفوظ کرلیا گیا۔ ملزم عزیز الرحمان 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ملزم کو جمعرات کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں