بلال گنج سے دو بچیوں کے اغواکیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئونوٹس جمع

بدھ 23 جون 2021 13:47

بلال گنج سے دو بچیوں کے اغواکیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئونوٹس جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) لاہور کے علاقہ بلال گنج سے دو بچیوں کے اغواکیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئونوٹس جمع کروادیاگیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلا ئونوٹس میں کہاگیا ہے کہ لاہور کے علاقہ بلال گنج سے 13سالہ فضہ اور 9سالہ طاہرہ کو نامعلوم افراد نے اغواکیا گیا،کیا پولیس نے اس وقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے،کیا پولیس نے کسی ملز ی گرفتاری عمل میں لائی،دونوں اغواشدہ بچیوں کی بازیابی کیلئے پولیس نے کیا اقدامات کیے،اس کیس کی مکمل تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں