چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے دیپالپور میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

بدھ 23 جون 2021 13:47

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے دیپالپور میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے دیپالپور میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہناتھا کہ دیپالپور میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ملزم نے رشتہ نہ ملنے پر بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس کیس کے حوالے سے متعلقہ پولیس سے رابطے میں ہیں۔پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔متاثرہ بچی کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں