ہمارا اتحادیوں کے ساتھ تعلق کچے دھاگے سے بندھا ہوا نہیں ہے‘ فردوس عاشق
لاہور میں دھماکہ افسوس ناک ہے ، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، بہت جلد تمام حقائق کو میڈیا کے سامنے لایا جائے گا
بدھ 23 جون 2021 22:32
(جاری ہے)
پی ٹی آئی نے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے۔اس کا سہرا حکومت کی ڈیجیٹل سوچ کو جاتا ہے۔
سرکاری محکموں کو عوام کو ریلیف دینے میں مرہم بننا ہے۔عوام کے زخموں کو بھرنا ہے۔ پنجاب میں شاہی خاندان کے حواریوں کو جواب دینا ہے۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ ہمارا اتحادیوں کے ساتھ تعلق کچے دھاگے سے نہیں بندھا ہوا۔یہ اتحاد ایک ملاقات سے کمزور نہیں ہوسکتا ہے۔ایک دوسرے سے میل ملاپ سیاست کا حسن ہے۔ آصف زرداری سندھ کے عوام کی فکر کریں۔ہم پنجاب میں عوام اور کسان دوست اور مزدور کیلئے بہترین بجٹ پیش کرچکے ہیں۔اگلے دوسال بھی پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔ملک کو عدم استحکام کا شکارکرنے کا کوئی حربہ اور سازش کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عوام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولت فراہم کررہا ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اربن یونٹ کے تعاون سے آن لائن پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کے صوابدیدی اختیار ختم کردیا گیا ہے۔یونیورسل نمبر پلیٹ کے اجراء سے پورا صوبہ ایک پنجاب بن گیا ہے۔سمارٹ کارڈ کا اجراء انقلابی منصوبہ ہے اس سے بھاری بھر کم بکس اور فائلز میں ہیرا پھیری کا خاتمہ یقینی بنا یا جارہا ہے۔اوپن ٹرانسفر کا خاتمہ کرکے بائیو میٹرک نظام متعارف کروا دیا گیاہے۔ نادرا کے ذریعے سہولت سنٹر کو محکمہ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ کوئی کسی بھی جگہ نادرا سنٹر جاکر اپنے ٹرانسفر کرسکتا ہے۔ ای پیمنٹ کے ذریعے اپنے ذمہ واجبات گھر بیٹھ کر ادا کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگژری گاڑیوں کی ٹیکس چوری کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور تمام اضلاع میں ٹیکس کی شرح برابر کر دی گئی ہے۔جبکہ پر کشش نمبر پلیٹ لینے والے پرکشش نمبر زکی آن لائن بڈنگ کے ذریعے اپنی پسند کا نمبر لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں 16سرکل کو بڑھا کر ڈی جی اور ای ٹی او کی کاوشوں سے وسیع کردیا گیاہے۔نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لارہے ہے اور اب تک ٹیکس میں 2ارب کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بیوہ گان اور مطلقہ خواتین کو ٹیکس معاف کرکے ریلیف دیا ہے۔عوام کو ٹیکس کے متعلق مشکلات سے نجات دلانے کا عزم ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
لاہور ،مہر ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم ..
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
ٹریفک وارڈنز نے روڈ سے لاوارث ملنے والا قیمتی موبائل مالک کے حوالے کردیا،ترجمان
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، تحفظ شدہ پرندوں کی بڑی تعداد برآمد
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی