پولیس کی رشوت وصولی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

پولیس افسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جو خوشی سے دینا ہے دے دو،ویڈیو وائرل

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 24 جون 2021 07:55

پولیس کی رشوت وصولی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 جون 2021ء ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصولی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد افسر کو معطل کردیا گیا۔ویڈیو میں پولیس افسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جو خوشی سے دینا ہے دے دو۔

رشوت لینے والے اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر الٰہی بخش کے نام سے ہوئی، سب انسپکٹر کے ساتھ موجود ساتھی اہلکار طارق علی کو بھی معطل کردیا گیا۔

مذکورہ ویڈیو پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے لکھا کہ ’شہر میں کالی بھیڑیں، سفید بھیڑیے موجود ہیں، نالائق حاکم مراد علی شاہ کے محکمے میں رشوت کا عمل سرگرم ہے، اس منہ بھرائی کی رسم پر وزیر اعلیٰ کو شرم آنی چاہیے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پولیس کے حوالے سے اس قسم کی کوئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے،سندھ ہو یا پنجاب پاکستان کے سبھی صوبوں میں پولیس کے حوالے سے اسی قسم کا امیج پایا جاتا ہے۔سادہ اور شریف شہری جہاں بھی پولیس اہلکار کو کھڑا دیکھتے ہیں تو وہاں سے بھاگنے کی کرتے ہیں کہ مبادا کسی چکر میں ہی نہ پھنس جائیں۔کئی بار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں بھی ہو چکی ہیں مگر آج تک ان کے ساتھ کوئی ایسی اخلاقی تربیت کرنے کی کوشش نہیں کی گئی کہ پولیس اہلکار رشوت خوری کی عادت ترک کر دیں تاکہ پولیس محکمے کا امیج بہتر ہو اور شہریوں کو فخر محسوس ہو کہ ان کی پولیس انہیں تنگ کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے ا ور ان کے تحفظ کے لیے موجود ہے۔

جانے وہ دن کب آئے گا جب شہریوں کو پولیس سے ایسا تاثر ملے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں