مفرور الدین ارطغرل نے اخلاقی جرات کی بجائے بزدلی کا راستہ اپنایا‘ فیاض الحسن چوہان

نواز شریف کے پاس ثبوت ہوتے تو وہ عدالتوں میں اپنی سچائی پیش کرتے‘صوبائی وزیر جیل خانہ جات

جمعرات 24 جون 2021 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عدالت سے لگاتار غیر حاضریوں نے ان کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کیسز میں احتساب عدالت کے فیصلے درست ثابت کر دیئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت ہوتے تو وہ عدالتوں میں اپنی سچائی پیش کرتے، لیکن مفرور الدین ارطغرل نے اخلاقی جرات کی بجائے بزدلی کا راستہ اپنایا۔

(جاری ہے)

صاف ظاہر ہے کہ نواز شریف کرپشن، منی لانڈرنگ اور اقربا پروری کی گرد میں اٹے ہوئے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ شریف خاندان میں کوئی بھی اپنے ناجائز اثاثوں کی منی ٹریل سے واقف نہیں۔ شریف برادران کی طرح حمزہ شہباز بھی کہتے ہیں مجھے نہیں پتہ میرے اکانٹس میں پیسے کون جمع کرواتا رہا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کرپشن کے برج گرنے اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی تک احتساب جاری رہے گا۔ لیگی ترجمانوں کی فوج اپنے آقاں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے ہر حربہ آزما رہی ہے، لیکن نئے پاکستان میں بلا تفریق ہر کرپٹ فرد کا احتساب ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں