نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی بھی دینا پڑی تو دیں گے وہ پاکستان آئیں

اگر عدالت نوازشریف کو بری کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، شہزاد اکبر

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 25 جون 2021 08:44

نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی بھی دینا پڑی تو دیں گے وہ پاکستان آئیں
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 جون 2021ء ) حکومت بھی بے بس ہی دکھائی دیتی ہے،ویسے تو حکومتی وزیرمشیر بڑی بڑی باتیں کرتے نظر آتے ہیں مگر عملی طور پر ان سے کچھ بھی ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔نواز شریف آٹھ ہفتے کے لیے علاج کی غرض سے گئے تھے اور آج تک واپس نہیں آ سکے۔اس وقت حکومت نے دعوے کیے تھے کہ ہم نواز شریف کو وطن واپس لائیں گے لیکن آج منت سماجت کرتے نظر آتے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید بھی نواز شریف کو پاسپورٹ کی آفر کرتے دکھائی دیے تھے جبکہ اب شہزاد اکبر انہیں بلٹ پروف گاڑی دینے کی باتیں کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف بیمار نہیں، تندرست ہیں وہ خود کو عدالت کے سامنے پیش کریں، انہیں واپس لانے کے لیے برطانیہ سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف بیمارنہیں تندرست ہیں وہ خودکو عدالت کیسامنے پیش کریں، اگر عدالت نوازشریف کو بری کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف ہمیں بتائیں انہیں کس سے جان کا خطرہ ہے ہم انہیں تحفظ دیں گے، نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی بھی دینا پڑی تو دیں گے وہ پاکستان آئیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف نے صحت کی بنیاد پر برطانیہ میں قیام کی توسیع کامطالبہ کر رکھا ہے،برطانیہ نوازشریف کو ڈی پورٹ کرے تو ان کے پاس اپیل کاحق ہوگا۔

مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ نوازشریف کو لانے کے لیے برطانوی حکومت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے، ہم نے برطانیہ کوبتا دیاہے کہ نواز شریف سزایافتہ ہیں، وہ علاج کے لیے وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے تھے، برطانوی قانون کے مطابق کوئی شخص وزٹ ویزہ پر6 ماہ سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں