ْوزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پیش کیا جائیگا

آج سے شروع ہونے والی کانفرنس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم پاکستان کی نمائندگی کرینگے

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:05

ْوزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پیش کیا جائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا، کانفرنس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو شاندار کامیابی مل گئی ہے ، 10بلین ٹری سونامی منصوبہ اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پیش ہوگا۔

(جاری ہے)

دو روزہیونائیٹڈ نیشن کلائمٹ چینج کانفرنس آج سے لندن میں شروع ہوگی ، کانفرنس میں حکومت برطانیہ نے دنیا بھر کے 200ممالک میں سے 50ممالک کو مدعو کیا ہے ۔برطانوی حکومت نے یواین کلائمٹ چینج کانفرنس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا ہے۔ ملک امین اسلم عالمی یواین کلائمٹ چینج کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔کانفرنس میں پاکستان کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کومتعارف کرایا جائے گا اور ترقی پزیر ممالک کو 10بلین ٹری سونامی کے بارے میں بتایا جائے گا جبکہ منصوبے کوکامیابی کی مثال بناکر پیش کیا جائے گا۔برطانوی وزیر اعظم بھی عالمی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے ، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس2021میں برطانیہ کومیزبانی ملی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں